ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنا گلیکسی ایس 25 الٹرا دو روز بعد 22 جنوری کو ایک ان پیک ایونٹ میں متعارف کرائے گی اس کے باوجود یہ فون انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پوکو کا ایکس 7 پرو اپنی دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔ اس حوالے سے اب گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
چین کا فوری انصاف، نومبر میں ہونیوالے جرائم کے مرتکب دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
جاری ہونے والی فہرست کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا، دوسرے نمبر پر پوکو ایکس 7 پرو، گلیکسی اے 55 تیسرے اور گلیکسی ایس 24 الٹرا چوتھے نمبر پر موجود رہے۔
اس کے علاوہ فہرست کے مطابق ریڈمی نوٹ 14 پرو پلس پانچویں، ریئل می 14 پرو+ چھٹے جبکہ آئی فون پرو میکس ساتویں نمبر پر ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریڈمی نوٹ 13 پرو آٹھویں، ون پلس 13 نویں اور سام سنگ گلیکس اے 16 10ویں نمبر پر براجمان ہیں۔