انخلاء مکمل، برطانیہ کا آخری جہاز فوجیوں کو لے کر کابل سے روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Final UK plane carrying military personnel leaves Kabul

کابل:برطانیہ نے افغانستان سے اپنی فوج نکال لی، برطانیہ کا آخری جہاز فوجی اہلکاروں کو لے کر کابل سے روانہ ہوگیا۔

برطانوی وزارت دفاع نے ٹویٹ ایک ہوائی جہاز میں داخل ہونے والے اور تھکے ہوئے فوجیوں کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کی مسلح افواج کے جوانوں کو لے کر آخری پرواز کابل سے روانہ ہو گئی ہے۔

فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزارت نے لکھاکہ ان تمام لوگوں کاشکریہ جنہوں نے انتہائی دباؤ اور خوفناک حالات میں انتہائی بہادری سے خدمات انجام دیں تاکہ انتہائی کمزور شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکال سکیں۔

 

اس سے قبل ہفتے کے روز برطانیہ نے ایک طیارہ بھیجا تھا جس میں صرف برطانوی شہریوں کو نکالا گیا تھا کیونکہ برطانیہ نے 31 اگست کی امریکی فوج کے انخلا کے لیے طالبان کے ساتھ طے شدہ آخری تاریخ سے پہلے شہریوں ، سفارت کاروں اور فوجیوں کو ہوائی جہاز پر منتقل کرنے کے لیے اپنا آپریشن ختم کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:برطانیہ کاطالبان کے اقتدارمیں آنے کے بعدملکر کام کرنے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ریسکیو آپریشن مکمل کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں 15000 سے زائد لوگوں کی مدد کی ہے۔

گزشتہ ہفتے برطانوی وزارت دفاع نے کہاتھا کہ برطانیہ افغانستان سے 13 اگست سے اب تک5 ہزار 725 افراد کا انخلا کر چکا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کے وزیرجیمز کلیورلی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا تھا کہ برطانیہ امریکی انخلا کی31 اگست کی ڈیڈلائن بڑھانیکی کوشش کرے گا۔برطانوی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ وقت ہوگا تو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکال سکیں گے۔

Related Posts