الیکشن کا تنازعہ، حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا حتمی دور آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مابین الیکشن کے تنازعے پر مذاکرات کا حتمی دور آج ہوگا، جس میں اہم فیصلے سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف اور حکومت کے مابین مذاکرات کی ایک میز پر بیٹھ کر باہمی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کا حتمی دور آج ہوگا۔ عمران خان نے 14 مئی تک قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی شرط رکھ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے باہر نکلیں گے، عمران خان

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم جماعتیں اقتدار چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔ وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی اکتوبر میں الیکشن کی حمایت کی ہے۔

پیپلز پارٹی مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید ہے۔ حکومت کی جانب سے وفد میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حصہ نہیں ہے جبکہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے باہر نکلیں گے، آئین توڑا گیا تو ملک میں جنگل کا قانون ہوگا۔

 

Related Posts