پی ڈی ایم کا لاہور میں پاور شو، مولانا فضل الرحمان ، بلاول اور مریم جلسہ گاہ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mardan gets ready for PDM’s first protest rally

لاہور: پی ڈی ایم کا لاہور میں پاور شو، مینار پاکستان گراؤنڈ میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کی تیاری مکمل،جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،مریم نواز، بلاول بھٹو، فضل الرحمان اور دیگر رہنما ء عوام کا لہو گرمائیں گے۔

پی ڈی ایم کا آج سیاسی پاور شو آج، مینار پاکستان میں بڑے اجتماع کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ 120 فٹ لمبا 12 فٹ چوڑا سٹیج تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب،40 ہزار سے زائد کرسیاں رکھ دی گئیں۔ سیاسی قائدین کی قد آور فلیکسز اور بڑی اسکرینیں نصب ہیں۔ مختلف جماعتوں کے کارکن ریلیوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہوگئے۔

جے یو آئی کے 5 ہزار رضا کاروں نے سکیورٹی انتظامات کا کنٹرول سنبھال لیا، دوپہر ڈیڑھ بجے ایازصادق کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ قائدین قافلے کی شکل میں مینار پاکستان کیلئے نکلیں گے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کیمرے نصب کر دئیے گئے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے آج کے جلسے میں تحریک کے اگلے مراحل کا اعلان کیا جائے گا، جلسے میں پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت اور مرکزی رہنما شریک ہوں گے، جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ چکی ہیں۔

حکومت نے پی ڈی ایم کو جلسے کی باضابطہ اجازت نہیں دی اور اسی تناظر میں امن و امان کو قابو میں رکھنے کیلئے تیاریاں مکمل اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج مینار پاکستان پر منعقد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے آج کے جلسے کے حوالے سے کہا کہ لاہور کے جیالیچیئرمین بلاول بھٹو کا بھرپور استقبال کریں گے، جلسہ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج کٹھ پتلی حکمرانوں کو الوداع کہنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہوری آج مہنگائی،غربت اور بے روزگاری سے نجات کیلئے نکلیں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم کٹھ پتلی کو نکال کر کسی مداخلت کے بغیر الیکشن چاہتے ہیں۔حکومت کے گالم گلوچ بریگیڈ کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مینار پاکستان جلسہ تاریخی ہوگا، لاہور والے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے، ناجائز اور نااہل حکومت کا خاتمہ پورے پاکستان کے آواز ہے۔

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار سیاسی جلسے کی سرکاری سطح پر کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کرکے رینجرز کی دو کمپنیوں کو بلا لیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ایمرجنسی کی صورت میں رینجرز کے جوان چارج سنبھالیں گے۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ڈی ایم جلسے کی لمحہ بہ لمحہ سخت مانیٹرنگ کے لئے ڈیڑھ سو کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ کنٹرول روم میں الائیڈ محکموں کے افسران بیٹھے ہوئے ہیں۔ تھریٹ الرٹ کی وجہ سے شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہے۔

Related Posts