لاہور: قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز میں 1-2سے فتح حاصل کرلی۔
آج کے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زبردست سینچری اسکور کی، جبکہ امام الحق نے ان کا بھرپور ساتھ دیا،اور 89رنز اسکور کئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ نے کیا، دونوں بیٹرز کو حارث رؤف نے اپنے پہلے ہی میں پویلین بھیج دیا۔ دونوں بیٹرز کھاتہ نہ کھول سکے۔
اس دوران مارنس لبوشین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث رؤف نے وکٹ حاصل کی۔ بین مک ڈرموٹ 36، سٹونز 19 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئے، محمد وسیم اور زاہد محمود نے وکٹ حاصل کی۔
اس دوران ایلکس کیری اور کیمرون گرین نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم 61 گیندوں پر 56 رنز بنا کر کیری افتخار احمد کا نشانہ بن گئے، گرین کو محمد وسیم نے بولڈ کیا، بہرن ڈروف اور ایلس کی باری بھی بالترتیب 2.2 پر ختم ہوئی۔
آسٹریلیا کی ٹیم 42 ویں اوورز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد وسیم اور حارث رؤف نے 3.3 شکار کیے، شاہین شاہ آفریدی نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، پچھلی بار کی طرح اس بار فخر زمان اچھی اننگز نہ کھیل سکے اور 17 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر ایلس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
مزید پڑھیں: عمران خان قیادت کر نے، لڑنے اور جیتنے کیلئے پیدا ہوا ہے، وسیم اکرم