ہالی ووڈ فلمیں جو رواں ماہ پاکستانی سینما گھروں میں دیکھی جاسکتی ہیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالی ووڈ فلمیں جو رواں ماہ پاکستانی سینما گھروں میں دیکھی جاسکتی ہیں
ہالی ووڈ فلمیں جو رواں ماہ پاکستانی سینما گھروں میں دیکھی جاسکتی ہیں

رواں ماہ کا آغاز پاکستان کیلئے ایک خوشخبری لایا جب 15 ماہ سے بندش کا شکار سینما گھر کھول دئیے گئے اور عوام کو حوصلہ افزاء تفریح میسر آئی۔

سینما گھروں میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ فلمیں دیکھنے کی اجازت ہے۔ رواں ماہ سنی پیکس اور نیوپلیکس جیسے سینما گھروں میں جولائی کے مہینے میں مندرجہ ذیل فلمیں دیکھی جاسکیں گی۔

اے کوائٹ پلیس 2

ایک پرسکون جگہ پارٹ II کا جائزہ: ایک اچھی بنیاد میں توسیع ہوتی ہے - ووکس

گھر میں پیش آنے والے واقعات کے بعد ایبٹ کا خاندان گھر سے باہر موجود دنیا میں خوف و دہشت کا شکار ہے۔ اے کوائٹ پلیس 2 کورونا کے دور میں وہ پہلی فلم ہے جس کے امریکا میں 10 کروڑ ڈالرز کے ٹکٹس فروخت ہوئے۔

دی کونجورنگ، دی ڈیول میڈ می ڈو اِٹ

کنجورنگ 3 ڈائریکٹر کو کیمرے کے پیچھے جانے کے لئے کیوں گھبرایا گیا - سنیمبلینڈ

خوف و دہشت، قتل اور انجانے بھوت کی کہانی جس نے حقیقی زندگی میں ماورائی حالات پر تفتیش کرنے والے ایڈ اور لورین وارن کو پریشان کرکے رکھ دیا۔

کونجورنگ کے اِس ورژن نے رواں ہفتے کے اختتام پر باکس آفس میں 2 کروڑ 40 لاکھ کمائے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تھیٹرز کھلنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

اسکیپ روم، ٹورنامنٹ آف چیمپینز 

کمرہ فرار - ٹورنامنٹ آف چیمپینز - فلم اور ٹی وی اب

اس فلم کی کہانی ماضی میں پیش کیے گئے اس نفسیاتی تھرلر سے وابستہ ہے جس نے دنیا بھر کے ناظرین و سامعین کو خوفزدہ کردیا تھا۔ مذکورہ فلم نے دنیا بھر میں 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

اسپیس جام، اے نیولیگیسی 

اسپیس جام: ایک نئی میراث (2021) - آئی ایم ڈی بی

جولائی کی 16 تاریخ کو امریکا میں وارنر برادرز کی جانب سے ریلیز کی جانے والی اسپیس جام 2021 کی کارٹون اسپورٹس کامیڈی فلم ہے جس کے ناظرین و سامعین زیادہ تر بچے ہیں لیکن آج کل بڑے بھی کارٹون فلمیں پسند کرنے لگے ہیں۔

جنگل کروز

جنگل کروز کو برطانیہ اور امریکہ میں کیسے دیکھیں

مہینے کے اختتام پر 30 جولائی کو جنگل کروز مختلف سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جس کے اداکاروں میں دی راک، ایملی بلنٹ، جیک وائٹ ہال اور ایڈگر رمیریز جیسے فنکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شرمین عبید کے خلاف بیان، نیلم منیر نے ڈی جی رینجرز سندھ کی حمایت کردی

Related Posts