شہر قائد میں پچاس سال پرانی بوسیدہ بسیں چل رہی ہیں حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں عوام ڈاکوؤں کے رحم و کرم پرہیں، کوئی پرسان حال نہیں، حلیم عاد ل شیخ
کراچی میں عوام ڈاکوؤں کے رحم و کرم پرہیں، کوئی پرسان حال نہیں، حلیم عاد ل شیخ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کراچی میں کئی سالوں سے چلنے والی بسوں میں سفر کیا، سفر کے دوران بسوں میں اپنی منزلوں کو جانے والے لوگوں سے درپیش مسائل معلوم کئے۔

اس موقعےپر حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت گزشتہ بارہ سالوں سے ہے،وعدے تو کئے گئے کہ ہزاروں بسیں کراچی کی سڑکوں پر لارہے ہیں لیکن بارہ سالوں میں بارہ بسیں بھی نہیں چلائی گئی ہیں۔

پانچ سال قبل شروع ہونے تین کلومیٹر کا اورنج لائن کا منصوبہ بھی سندھ حکومت نے ابھی تک مکمل نہیں کیا ہے۔ کراچی میں چلنے والی بسیں بلاول کی بی آر ٹی سروس ہے جس میں پچاس پچاس سال پرانی بوسیدہ بسیں چل رہی ہیں، جن پر ہماری مائیں بہنیں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

بسوں کی خراب حالت کی وجہ سے حادثہ بھی روز کا معمول بن چکے ہیں۔ سندھ حکومت نے کراچی کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا نہ کچھ کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ترقی اولین بنیادوں پر چاہتی ہے۔

جب بھی وفاقی حکومت سندھ کی ترقی کی بات کرتی ہو تو پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلنا شروع کر دیتی ہے کہا جاتا ہے کہ سندھ کی وحدانیت پر وار کیا جارہا ہے۔ بلاول سندھ کے دشمن ہیں سندھ کی ترقی نہیں چاہتے۔

گزشتہ بارہ سالوں میں صرف ایک ہی لائن بنی ہے وہ کرپشن کی لائن۔ سندھ کے ہر محکمے میں کرپشن عروج پر ہے۔ وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ وفاق سندھ میں کام کرانے کے بجائے رقم ان کے حوالے کرے تاکہ آرام سے بندر بانٹ کی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کی روشنیاں بحال کرائے گی بہت جلد عوام کو خوشخبری دی جائے گی۔ کراچی کو سندھ سے کوئی الگ نہیں کر رہا نہ ہی کوئی غیر آئینی کام کیا جائیگا۔

Related Posts