فیفا ورلڈکپ 2022، کیا قطر میں ہم جنس پرستوں کو داخلے کی اجازت ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیفا ورلڈکپ 2022، قطر میں ہم جنس پرستوں کو کیا خدشات ہیں؟
فیفا ورلڈکپ 2022، قطر میں ہم جنس پرستوں کو کیا خدشات ہیں؟

فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس کیلئے میزبان ٹیم قطر سمیت کل 32 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جو کہ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار فٹ بال کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا۔

فیفا ورلڈ کپ قطر کے آٹھ جدید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

فیفا ورلڈ کپ 2022 رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر کے آٹھ خوبصورت اور جدید فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔21 نومبر سے 2 دسمبر تک روزانہ کی بنیاد پر چار چار گروپ میچز کھیلے جائیں گے۔ جس میں 32 کی 32 ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں تین تین میچز کھیلیں گی۔

ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائیں گی جو تین سے چھ دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

9 اور 10 دسمبر کو ایونٹ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ جب کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو ہوں گے جس میں ہر کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم شرکت کرے گی۔ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس میں دونوں سیمی فائنل جیتنے والی ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022، کون سے 7 کھلاڑی شائقین کو اپنی کارگردگی سے حیران کرسکتے ہیں؟

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی خاص بات

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک کھیلا جانے والا یہ تاریخ کا سب سے مہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا۔ یہ پہلا فیفا ورلڈ کپ ہوگا جو کہ موسمِ سرما میں کھیلا ہوگا، یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ قطر کے انتہائی گرم موسم کو یورپی کھلاڑیوں کے لیے برداشت کرنا مشکل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق، اگرچہ یہ ورلڈ کپ موسمِ سرما میں ہونے والا ہے، لیکن قطر کا شمار موسم کے اعتبار سے دنیا کے گرم ممالک میں ہوتا ہے اور اس لیے وہاں دن کے وقت کا درجہ حرارت سردیوں میں بھی اکثر زیادہ ہی ہوتا ہے۔ اس لیے قطر نے ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر پر اندازاً 220 بلین ڈالر خرچ کیے جانے ہیں، اور ہر اسٹیڈیم کو ایئر کنڈیشنڈ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ 2022، ٹکٹوں کی فروخت کا نیا سلسلہ شروع

قطراور فیفا آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت بھی دی جائے گی۔

قطر میں ہم جنس پرستوں کو کیا خدشات ہیں؟

دنیا بھر کے اربوں شائقین اس ایونٹ کی پیروی کرتے ہیں اور بے صبری سے فٹ بال کے ورلڈکپ کا انتظار کرتے رہتے ہیں، اِس ایونٹ میں شرکت کرنے کیلئے شائقین بڑی تعداد میں دنیا بھر سے شرکت کرتے ہیں اور اُن میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہم جنس پرست ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر میں ہم جنس پرستی غیر قانونی ہے اسی لئے فٹ بال کے ہم جنس پرست شائقین شدید مشکل ہیں، اُن کی مشکل کو دیکھتے ہوئے بعض اداروں کی جانب سے انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ ورلڈکپ کے دوران شائقین پر اِس قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی جائے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہم جنس پرست فٹ بال شائقین کی نمائندگی کرنے والے متعدد گروپ اپنی حکومتوں سے ’ان کی حفاظت کی ضمانت‘ کے لیے کہہ رہے ہیں۔

قطر کا مؤقف

قطر کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ ہم ملک میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن قطر ہم جنس پرستی سے متعلق اپنے قوانین میں کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ قطر میں ہم جنس پرستی کی سزا تین سال کی قید اور بعض صورتوں میں سزائے موت بھی ہے۔

اس حوالے سے ہم جنس پرستوں کو تحفظ دینے کیلئے معروفLGBTQIA+ تنظیمیں ٹورنامنٹ کے لیے عرب ملک کا سفر کرنے کے خلاف وکالت کررہی تھیں۔ اُن کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ قطر میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور اُن کو خصوصی سہولیات دی جائیں۔

معروف LGBTQIA+ تنظیمیں قطر میں فٹ بال ٹورنامنٹ کیخلاف مہم چلارہی تھیں، اُن کا کہنا تھا کہ قطر ایک قدامت پسند ملک ہے جہاں پر ہم جنس پرستوں کو کوئی حقوق نہیں دیے جاتے، جس کے بعد قطر کے حکام کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق قطر میں ہم ہر کسی کو خوش آمدید کہتے ہیں، اس تفریق سے بالاتر کہ وہ کس نسل، پسِ منظر، مذہب، جنس ، جنسی رحجان یا قومیت سے تعلق رکھتا ہے، ہم نسبتاً قدامت پسند معاشرہ ہیں۔ مثال کے طور پر، عوامی محبت کی نمائش ہماری ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔ ہم باہمی احترام پر یقین رکھتے ہیں اور اس لیے سب کا خیر مقدم کیا جاتا ہے، ہم اس کے بدلے میں ہر ایک سے ہماری ثقافت اور روایات کا احترام کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔”

کیا قطر میں ہم جنس پرستی کی اجازت ہوگی؟

فیفا نے گزشتہ ماہ ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ قطر کے ہوٹلز اپنے مہمانوں کا بلا تفریق استقبال کریں ورنہ اس کے نتیجے میں معاہدہ ختم ہوجائے گا، جس کے بعد ہوٹلوں سے رجوع کیا گیا اوراُن سے کہا گیا کہ وہ ہم جنس پرستوں کے داخلے پر پابندی نہیں لگائیں گے، جس کے جواب میں کُل 69 ہوٹلوں میں سے صرف 3 ہوٹل ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہوٹل میں ہم جنس پرستوں کو داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بعدازاں ہوٹلوں میں سے 20 ہوٹل ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ ہم رہائش کی اجازت دیں گے لیکن ایک شرط ہے کہ جوڑے عوامی طور پریہ ظاہر نہیں کرینگے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں جبکہ دیگر ہوٹلوں میں ہم جنس پرستوں پر کسی قسم کی کوئی شرط نہیں لگائی گئی۔

 

Related Posts