گندم بحران کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FIA announce 1257 vacancies

اسلام آباد: ملک میں جاری گندم بحران کے اسباب جاننے کیلئے ایف آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، یہ ا سپیشل ٹیم بحران میں ملوث مافیا اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کواس خصوصی ٹیم کاسربراہ مقرر کیاگیا ہے جبکہ 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر عملہ بھی اس ٹیم کا حصہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم گندم اور آٹے کے بحران میں ملوث مافیا اور اصل ذمہ داروں کی نشاندہی کرے گی، آٹا اور گندم بحران میں ملوث سرکاری ملازمین اور حکومتی شخصیات بھی بے نقاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں:منصوبہ بندی سے لایا گیا آٹے کا بحران حکومت کے خلاف سازش ہے۔محمود مولوی

گندم کی پیداوار کتنی ہوئی، فلور ملز مالکان نے کتنی گندم خریدی، کتنا آٹا بنایا، اوپن مارکیٹ سے گندم کن افراد نے خریدی، ٹیم تمام معاملات کی رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکام کو بھجوائی جائے گی۔

ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم اپنی اس رپورٹ میں گندم اور آٹے کے بحران پر فوری قابو پانے کے لیے تجاویز بھی دے گی۔

Related Posts