ایف آئی اے کا ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ ،مریم اورنگزیب کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzeb-1
ایف آئی کا ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ ،مریم اورنگزیب کی شدید مذمت

اسلام آباد: ایف آئی اے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں قائم مرکزی سیکریٹریٹ میں چھاپہ مارا جس کی مریم اورنگزیب نے شدید مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چھاپے کے خلاف ن لیگ کل بھرپوراحتجاجی ریلی نکالے گی ۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جج ارشد ملک کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس سے متعلق مواد کے لیے مارا گیاتھا ۔

مریم اورنگزیب نے پارٹی مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے چھاپے کی مذمت اور شدید احتجاج کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپے کے خلاف مسلم لیگ (ن)کل بھرپور احتجاجی ریلی نکالےگی ۔

انہوں نے کہاکہ قانون کی دھجیاں اْڑا کر چھاپے پر واجد ضیاءکے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے سے بشیر احمد میمن کی کہانی سچ ثابت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے عمران صاحب کے دباؤ میں نہ آئے اور نالائق اور نااہل عمران صاحب کا آلہ کار بننے سے انکار کردیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف بدنام زمانہ ’ہیروں‘ کو ہی پھر سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ چھاپے سے ثابت ہوگیا کہ جج ارشد ملک کی وڈیو اصلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواستیں دوسرے بنچ کو بھجوانے سے انکار کر دیا

انہوں نے کہاکہ چھاپے سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ جج ارشد ملک نے دباو کے تحت نوازشریف کو سزا سنائی تھی ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ نالائق اور ناہل عمران صاحب کے کہنے پر مارا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کے جھوٹے مقدمات کے ثبوت نہیں مل رہے تو ایف آئی اے کو اب دباؤ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں پر اپنا غصہ مسلم لیگ (ن) سیکریٹریٹ پر بلاجواز چھاپے ماکر نکال رہی ہے۔

Related Posts