نیا کیس منظرِ عام پر، ایف آئی اے نے آن لائن لون کمپنیوں کیخلاف کارروائی تیز کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آن لائن لون کے نام پر فراڈ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف نیا کیس منظرِ عام پر آنے کے بعد کارروائی تیز کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن کمپنیوں کے فراڈ کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ لون دینے والی کمپنی سے ایک شخص نے 3000روپے آن لائن قرض لیا۔ متاثرہ شخص کا دعویٰ ہے کہ کمپنی کا نمائندہ بلیک میل کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرین کا فون سے 2 ایپس ڈیلیٹ کرنیکا مشورہ

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میں نے قرض کی رقم واپس کردی، تاہم کمپنی کا نمائندہ مجھ سے 11روز سے مزید 9000روپے کا مطالبہ کررہا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے لون کے نام پر فراڈ کے خلاف کارروائی تیز کردی۔

ایف آئی اے نے کچھ گرفتاریاں بھی کی ہیں جبکہ ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو روزانہ شہریوں کو کال کرنے کا ہدف دیا جاتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن کمپنی نے مختلف سیکشن بنا رکھے تھے، متاثرہ شہریوں کے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی کالز کی جاتی تھیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts