دو گھروں کی غیر قانونی ٹرانسفر کرنے پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی، کارروائی شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : ساڑھے تین کروڑ سے زائد مالیت کے دو گھروں کی غیر قانونی ٹرانسفر کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سویلین ایمپلائز کوائریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ( سواں گارڈن) کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئے سرکل رجسٹرار سوسائٹیز کو ہدایت کر دی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی سی سی اسلام کی جانب سے سرکل رجسٹرار کو بھیجے گئے لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ محمد یاسر ولد محمد افسر کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست کی گئی تھی کہ اصل مالک کی عدم موجودگی میں غیر قانونی طور پر سویلین ایمپلائز کوائریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ( سواں گارڈن) کے ذمہ داروں نے پلاٹ 13 گلی 6 بلاک اے اور پلاٹ 3 گلی 27 بلاک ایچ کی ٹرانسفر کی ہے۔

مزید پڑھیں:پولی کلینک توسیعی منصوبہ ڈی 12منتقل کرنے کا فیصلہ ، لاگت میں اضافہ، ماہرین حیران

جنکی مالیت ساڑھے تین کروذ سے زائد ہے ایف آئی اے نے 71/2019 کی باقاعدہ انکوائری کی جس میں ثابت ہوا کہ مذکورہ پلاٹوں کی ٹرانفسر غیر قاونی طریقے سے کی گئی ہے مذکورہ لیٹر میں ایف آئی اے سرکل رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے ۔

Related Posts