ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، امریکا کو مطلوب دو ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، امریکا کو مطلوب دو ملزمان گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، امریکا کو مطلوب دو ملزمان گرفتار

لاہور:ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے امریکا کو مطلوب دوملزمان کو گرفتار کرلیا،ذرائع کے مطابق ملزمان نے امریکا میں بینک ڈکیتی کی تھی۔

ایف بی آئی نے دونوں ملزموں کی گرفتار ی پر30ہزار ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا،ملزموں کو لاہور سے واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

دو ملزمان وقار یونس گھمن اورمحسن ضمیر کے نیو یارک پولیس نے فیڈرل اریسٹ وارنٹ جاری کر رکھے تھے،دونوں ملزمان نے نیویارک کے ایک بینک میں مسلح ڈکیتی کی تھی۔

31 سالہ وقار گھمن نیو یارک مین ٹرک ڈرائیور تھا، 35 سالہ محسن ضمیرآئی ٹی اسپیشلسٹ ہے،دونوں ملزمان کو لاہور کے ایک بینک میں جلعسازی کرتے ہوئے دھر لیا گیا۔

ملزمان سے ابتدائی تفتیش جاری ہے،تفتیش کے بعد فیصلہ کیا جائے کہ امریکہ کو مطلوب ملزمان کو امریکہ کے حوالے کیا جائے یا نہیں،دونوں ملزمان کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،دونوں ملزمان اس وقت ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔

Related Posts