بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن کراچی سے گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
FIA arrests member of RAW sleeper cell in Karachi

کراچی :قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر نیولا بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن کوایف آئی اے نے کراچی سے گرفتارکرلیا ۔

ایف آئی اے کی لگاتار دوسری بڑی کامیابی ہے ،اس سے چند روز قبل کراچی میں ہی ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے رکن آصف صدیقی کو گرفتار کیا تھا۔

خطرناک ترین بات یہ ہے کہ را کے سلیپر سیل کے ارکان اہم ترین عہدوں پر فائز ہیں چند روز قبل گرفتار ہونے والاآصف صدیقی 17 گریڈ کا سرکاری ملازم تھا جو کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے متعلق معلومات بذریعہ ای میل بھارت بھیجتا تھا۔

ملزم آصف حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھیج رہا تھا۔ آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے۔

آج گرفتار ہونے والا ملزم اے ایس آئی مصور نقوی1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا اور اب کراچی ایئر پورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگے

ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

Related Posts