ریاستی اداروں کے خلاف مہم، ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 8افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاستی اداروں کے خلاف مہم، ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 8افراد گرفتار
ریاستی اداروں کے خلاف مہم، ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 8افراد گرفتار

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں کریک ڈاؤن کیا ہے جس کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں سے 8 سوشل میڈیا کارکنان گرفتار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کو عہدے سے تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن شروع ہوا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تاحال کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لیا تاہم پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سسر نے بہو کو بھی نہ بخشا، نئی نویلی دلہن سے 8روز تک جنسی زیادتی

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم اپنے سوشل میڈیا کارکنان کو ہراساں کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔ ہراسگی چیلنج کرنے سے متعلق درخواست حتمی شکل میں ہے جو آج ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایف آئی اے کا انسدادِ دہشت گردی ونگ عمران خان کی برطرفی کے بعد سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے خلاف توہین آمیز مہم پر حرکت میں آگیا۔ سب سے زیادہ ٹرینڈ کرنے والے ہیش ٹیگز میں عدلیہ، پاک فوج اور نئی حکومت پر خوب تنقید کی گئی۔

گزشتہ روز عدلیہ و فوج مخالف ٹویٹس کی تعداد 43 لاکھ تک جا پہنچی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کاکہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم کے ذمہ داران کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملتان، لاہور، گجرات اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں سے 8 افراد گرفتار ہوئے

وفاقی تحقیقاتی ادارہ گرفتار 8 ملزمان کے خلاف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی متنازعہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 8 میں سے 1 ملزم سوشل میڈیا پر عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنانے والے 22 جعلی اکاؤنٹس کا مالک ہے۔ 

Related Posts