ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے گرفتار کیا ہے، انہیں منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے چوہدری پرویز الٰہی کے گن مین محمد زمان کو بھی گرفتار کیا تھا، جسے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم محمدزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی ہالز ایسوسی ایشن کا عید کے بعد کراچی میں تمام شادی ہالز بند کرنیکا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زمان صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کا کیش بوائے اور فرنٹ مین ہے، محمد زمان چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی رقم کے لین دین،ترسیل میں ملوث ہے، چوہدری پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے اسی مقدمے میں محمد زمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم محمد زمان کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Related Posts