سوشل میڈیا پر خاتون بن کر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون بن کر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون بن کر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سمیع اللہ نے خاتون کے نام سے فیس بک آئی ڈیز بنائی ہوئی تھیں اور وہ آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے قابل اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہاٹ میں قبائلی جھگڑے کے دوران فائرنگ،15افراد جاں بحق

ترجمان نے بتایا کہ ملزم متاثرہ شخص کو ہراساں اور بلیک میل کر رہا تھا، جبکہ اس نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا اور متاثرہ شخص کو ملاقات کے لئے بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کو جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا، اور اس کے قبضے میں لے کر فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے، مقدمےکی تفتیش جاری ہے۔

Related Posts