سندھ میں سادھو بیلو مندر کے میلے کا آغاز، ہندویاتری کی بڑی تعداد میں آمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں سادھو بیلو مندر کے میلے کا آغاز، ہندویاتری کی بڑی تعداد میں آمد
سندھ میں سادھو بیلو مندر کے میلے کا آغاز، ہندویاتری کی بڑی تعداد میں آمد

دریائے سندھ کے جزیرے میں واقع تاریخی سادھو بیلو مندر کے میلے کا آغاز ہوگیا۔ شرکت کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی ہندو یاتری بڑی تعداد میں سکھر پہنچ گئے اور اس حوالے سے پوجا پاٹھ میں مصروف ہوگئے۔

اس میلے میں دور دراز علاقوں سے آنے والے یاتری کشتی میں سوار ہو کرجھولے لال کے نعرے لگاتے ہوئے مندر پہنچتے ہیں۔

سادھو بیلو مندر دنیا کا واحد مندر ہے جو دریائے سندھ کے جزیرے میں واقع ہے۔اس مندر میں لگنے والا یہ میلہ بابا بنکھنڈی مہاراج کی 169 ویں برسی پرسجایا جاتا ہے۔

کورونا وائرس کی وباء کے سبب سادھو بیلو مندر پر لگنے والا میلہ 2 سال بعد سجایا گیا ہے۔ یہ میلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔

Related Posts