فیروز خان کی والدہ کا انکشاف: سجل علی سے تعلقات اور سابقہ اہلیہ کے الزامات پر بڑا بیان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی والدہ، صوفیہ ملک، نے حالیہ یوٹیوب انٹرویو میں بیٹے کی نجی زندگی سے متعلق کئی راز افشا کیے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کے درمیان ماضی میں تعلق تھا، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکا۔

پہلے زندگی کافی سیڈ تھی پھر راکھی جی آگئیں ،ہانیہ عامر کا ردعمل

صوفیہ ملک نے کہا کہ دونوں کے تعلقات میں علیحدگی ان کے نصیب کا حصہ تھی، اور وقت کے ساتھ دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial)

انہوں نے فیروز خان کی طلاق اور ان پر سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات پر بھی کھل کر بات کی۔ صوفیہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے بیٹے کو معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیروز خان کو “عورت کارڈ” کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جبکہ ان کے حق میں کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by uptoday.pk (@uptodaypk)

صوفیہ ملک نے مزید کہا کہ طلاق کے وقت ان کے خاندان کو خوف تھا کہ یہ تنازع فیروز خان کے کیریئر پر منفی اثر ڈالے گا، لیکن خدا کے فضل سے وہ مشکلات کا وقت گزر گیا اور ان کے بیٹے نے ثابت قدمی سے اس کا سامنا کیا۔

Related Posts