فیروز خان کے مداحوں نے قتل کی دھمکیاں دیں، نادیہ افگن کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Feroze Khan’s fans sent me death threats: Nadia Afghan
(Image: Dawn Images)

نامور اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکار فیروز خان پر تنقید کرنے کے بعد اُن کے مداحوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

نادیہ افگن نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا، انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے ڈراموں پر کی جانے والی تنقید کو ناظرین اور نوجوان فنکاروں نے کافی سراہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی اداکاروں نے ذاتی طور پر انہیں پیغامات بھیجے اور ان کی تنقید کو مؤثر اور حقیقت پسندانہ قرار دیا۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کچھ ساتھی فنکاروں نے انہیں مشورہ دیا کہ چونکہ وہ خود بھی اسی انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس لیے اُنہیں اپنی تنقید میں نرمی برتنی چاہیے۔

نادیہ افگن نے مزید کہا کہ اگرچہ ان کی تنقید کو بڑی حد تک پسند کیا گیامگر اس کے ساتھ ساتھ انہیں شدید ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

 

میزبان کے سوال پر کہ کیا انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں، اداکارہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ کچھ افراد نے واقعی سنجیدہ نوعیت کی دھمکیاں دی ہیں۔

ابتدائی طور پر نادیہ افگن نے کسی اداکار کا نام نہیں لیا تاہم بعدازاں انہوں نے واضح کیا کہ یہ دھمکیاں فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے دی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیروز خان کے مداح ان کی تنقید کو برداشت نہیں کر سکے اور جذباتی ہو کر ایسے سنگین پیغامات بھیجے جن میں کہا گیا کہ تمہیں مار دیں گے یا تمہیں نقصان پہنچائیں گے۔

نادیہ افگن نے بتایا کہ ان مداحوں نے ان کی اداکاری پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں اداکاری نہیں آتی اور تم بہترین اداکار پر تنقید کر رہی ہو۔

جواباً اداکارہ نے کہا کہ وہ عام طور پر ایسے پیغامات کا جواب نہیں دیتیں لیکن فیروز خان کے مداحوں کو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ “ہو سکتا ہے میں خوبصورت نہ ہوں، مگر مجھے اداکاری ضرور آتی ہے”۔

آخر میں نادیہ افگن نے کہا کہ ان کی تنقید کو ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے، لیکن انہیں داد اور حوصلہ افزائی کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

Related Posts