سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کی حقیقت میں کوئی حیثیت نہیں، فیروز خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کی حقیقت میں کوئی حیثیت نہیں، فیروز خان
سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کی حقیقت میں کوئی حیثیت نہیں، فیروز خان

معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے شواہد پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے شواہد کی تصاویر وائرل ہورہی تھیں جس پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف شخصیات کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

تاہم، اب سوشل میڈیا پر اداکار کا اس معاملے پر ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے اِن الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

فیروز خان نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں کہا ہے کہ میں خود پر لگنے والے اور سوشل میڈیا پر زیرِگردش بے بنیاد، جھوٹے، بدنیتی پر مبنی الزامات کی تردید کرتا ہوں، ان الزامات کی حقیقت میں کوئی حیثیت نہیں ہے، میں ان الزامات سے متعلق اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے آج تک کوئی قانون نہیں توڑا اور نہ ہی کسی کے حقوق کی تلفی کی ہے، میں دنیا کے سب ہی انسانوں کے حقوق کا احترام کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا کامیاب مزاحیہ ڈراما ’نادانیاں‘ پھر سے آرہا ہے؟

واضح رہے کہ فیروز اور علیزے کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ علیزے نے فیروز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں مزید شواہد پیش کیے ہیں۔

 

Related Posts