معروف پاکستانی ٹی وی اداکار فیروز خان کو برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز میں لارڈ کلدیپ سنگھ سہوتا اور لارڈ بیرونس اُدین کی جانب سے نمایاں کارکردگی اور شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات پر باوقاراسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جن میں فیروز خان کو اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ہمراہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
وہ سیاہ سوٹ اور کیپ میں ملبوس تھے جبکہ ان کی اہلیہ بیج رنگ کے لباس میں نظر آئیں اور تقریب کے دوران ان کا مکمل ساتھ دیتی رہیں۔
فیروز خان کو ان کی غیر معمولی اداکاری اور ساتھی فنکاروں، خصوصاً سجل علی اور ہانیہ عامر کے ساتھ بہترین آن اسکرین کیمسٹری پر خوب سراہا گیا۔
ایک ویڈیو میں انہیں ایوارڈ وصول کرتے وقت جذباتی اور آنسوؤں میں دیکھا گیا جب انہیں شاندار اداکاری پر زبردست داد ملی۔
ایوارڈ تقریب کے دوران فیروز خان نے اپنا ریپ گانا بھی گایا جبکہ ‘خانی’ اسٹار کو ایک برطانوی مداح کی جانب سے بھی پذیرائی ملی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کی بھی تعریف کی اور سوالات کے جوابات دیے۔