اداکار فیروز خان اور اشنا شاہ کی وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی ، دونوں اداکار بہت جلد ڈرامے میں ساتھ اداکاری کریں گے۔
ڈرامہ سیریل عمید، اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، جس کے ہدایت کار مصدق ملک ہیں اور ڈرامے کی کاسٹ میں بہت سے مشہور نام شامل ہیں، جن میں فیروز خان، اشنا شاہ، صبا فیصل، ارسا غزل اور حنا رضوی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا ،جب دونوں بہنیں عشنا شاہ اور ارسا غزل ایک ساتھ ڈرامے میں اداکاری کریں گی۔
گزشتہ دنوں فیروز خان اور عشنا شاہ کی فلم پردے میں رہنے دو کے موقع پر وائرل تصویروں نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں تھیں کہ شاید دونوں اداکار ڈیٹنگ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے