کراچی:ماڈل تھانہ فیروز آباد پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث چار ملزمان گرفتارکرلئے گئے، گرفتار موٹر سائیکل لفٹرز کے قبضہ سے دس موٹر سائیکلیں برآمدکرلی گئیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے تین عدد ریوالور اور چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ ملزمان نشے کی لت کو پورا کرنے کے لئے موٹر سائیکل لفٹنگ کرتے تھے، موٹرسائیکل بلوچستان کے علاقے وندر میں فروخت کر دیتے تھے۔
ملزمان ایک موٹر سائیکل صرف آٹھ ہزار روپے کی فروخت کرتے تھے، جبکہ ملزمان موٹرسائیکل فروخت کرنے سے قبل اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی کرتے تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ماسٹر چابی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔