ویانا: یورپی ملک آسٹریا کی عدالت نے بزرگ مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے پرخاتون سرجن پر 2700یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آسٹریا کی عدالت کے جج نے 82سالہ مریض کی بائیں ٹانگ کی بجائے اس کی دائیں ٹانگ کاٹنے پر43سالہ خاتون سرجن کو سنگین غفلت کا مرتکب پایا۔
عدالت کی جانب سے اس پر 2,700یورو جرمانہ عائد کر دیا گیا، تاہم بعد میں اس کا نصف جرمانہ معطل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے مریض کی بیوہ کو بھی 5 ہزار یورو ہرجانے سے نوازا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مئی میں مریض اپنی ٹانگ کٹوانے کیلئے آسٹریا کے شہر فریسٹاڈ کے ایک کلینک گیا جہاں سرجن نے اس کی بائیں ٹانگ کی بجائے اس کی دائیں ٹانگ پر نشان لگا یا تھا۔
مزید پڑھیں: خطرناک وائرس اومی کرون بھارت پہنچ گیا،2مریض سامنے آگئے