کراچی:کچھ دنوں قبل میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے گئے تھے‘ جس پر خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مہوش اعجاز نے بھی متعدد مرتبہ ٹوئٹ کئے تھے‘ مگر انہوں نے اس پر معذت کرلی ہے۔
یاد رہے کہ مہوش اعجاز کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، بلاگرز اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی سرگرم کارکنان میں ہوتا ہے۔
مہوش اعجاز نے میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے جانے کے بعد علی ظفر کیخلاف متعدد مرتبہ ٹوئٹس کی تھیں۔
خاتون بلاگر نے میشا شفیع اور علی ظفر کے کیس کے حوالے سے بلاگ بھی لکھے تھے‘مگر خاتون بلاگر کی زیادہ تر ہمدردیاں میشا شفیع کے ساتھ تھیں۔
مگر اب مہوش اعجاز نے اپنی جانب سے کئے گئے ٹوئٹس پر معذمت کرلی ہے۔