امریکہ میں ہمیشہ خود کو آزاد اورخودمختار محسوس کیا۔ مادھوری ڈکشت

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکہ میں ہمیشہ خود کو آزاد اورخودمختار محسوس کیا۔ مادھوری ڈکشت
امریکہ میں ہمیشہ خود کو آزاد اورخودمختار محسوس کیا۔ مادھوری ڈکشت

بولی وڈ کی ’ڈانسنگ گرل‘ کہلائی جانے والی ماضی کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ جنہوں نے حال ہی میں فیم گیم کے عنوان سے ایک ویب سیریز میں اپنی ایکٹنگ کا آغاز کیا، انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں خود کو آزاد اور خودمختار محسوس کرتی ہوں۔

ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے مادھوری نے بتایا کہ جب بھی بھارت میں کسی فلم کے سیٹ پر جاتی تھی تو میرے والدین ہمیشہ میرے ساتھ ہوتے تھے، میرے ساتھ ٹیم کے 20 افراد بھی ہوتے تھے، اس لئے میرے اندر خود کوئی کام کرنے کی عادت ختم ہوگئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں شوہر کے ہمراہ امریکہ چلی گئی تو حالات بدل گئے، اب میں سب کچھ خود کرتی ہوں، بچوں کی پرورش کرنا اور جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے میرے اندر پختگی بھی آتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حرا مانی نے سالگرہ پر ایسا کیا کردیا کہ وہ عوام کی تنقید کا نشانہ بن گئیں؟

مادھوری نے بتایا کہ فلم کے انتخاب کے وقت میں ہمیشہ اپنے تجربے کو استعمال کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ فیم گیم ویب سیریز کی کہانی پرتعیش اور بولڈ زندگی گزارنے والی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ انامیکا آنند کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، ویب سیریز میں انامیکا آنند ایک ایوارڈ شو میں واپسی کے بعد اچانک لاپتہ ہوجاتی ہیں، جس کے بعد سیریز کی کہانی میں کئی نئے موڑ آتے ہیں۔

Related Posts