وفاقی وزیر ہوا بازی کا دالبندین اور سوات کیلئے پروازیں بحال کر نے کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA swat and dalbadin
PIA swat and dalbadin

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے دالبندین اور سوات کیلئے پروازیں بحال کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پی آئی اے کی کوئٹہ تا گوادر اور تربت پروازیں چلائی جائیں گی۔

وقفہ سوالات کے دور ان وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان بتایاکہ پی آئی اے گوادر اور کوئٹہ کے درمیان ہفتہ میں دو پروازیں چلاتی تھی لیکن مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے ان کو معطل کرنا پڑا۔

پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئٹہ تا گوادر اور تربت پروازیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات ایئر پورٹ کی بھی مرمت کی جا رہی ہے اور سوات کے لئے بھی سیاحتی فلائیٹس چلائی جائیں گی۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ 2017ء میں پی آئی اے کا ریونیو 95 ارب 66 کروڑ روپے، 2018ء میں 103 ارب 49 کروڑ روپے اور 2019ء میں 146 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 5اگست کا بھارتی اقدام غیر قانونی تھا،پاکستان اس کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے،دفتر خارجہ

جبکہ 2017ء میں خسارے میں 29 ارب، 2018ء میں 32 ارب اور 2019ء میں 11 ارب 30 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پی آئی اے کے خسارے میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور تمام اشاریئے مثبت ہیں۔

Related Posts