اسلام آ باد: وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف جا ری کر یک ڈاؤن کے دوران سا ت اشتہا ری مجرمان سمیت 15ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے چرس اوراسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرکے مقدما ت درج کرلیے گئے۔
ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویرنے کہا ہے کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت کیے جائیں، پٹر ولنگ کو مزید سخت کیاجا ئے، شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک دیا، ان احکا ما ت کی روشنی میں شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم یعقوب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 190گر ام چرس برآمد کرلی۔
بہار ہ کہو پولیس نے ملزم ریا ض شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 230گر ام چرس برآمد کرلی، لو ہی بھیر پولیس نے گرفتار ملزم وقاص کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا، شمس کا لو نی پولیس نے ملزم اسما عیل کو گرفتارکر کے 32بور ریو الو ر برآمد کرلیا۔
کھنہ پولیس نے ملزم محمد سلیم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، نو ن پولیس نے ملزم محمد زبیر سے پسٹل 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا، کو رال پویس نے کبو تر با زی میں ملو ث ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجر مان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ لو ہی بھیر، کو ہسار، گولڑ ہ، رمنا اور شمس کا لو نی پولیس نے آ ٹھ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی۔
ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر پو لیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کااعلان کیا ہے۔