اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد چوک کے وفاقی پولیس کے اہلکارنے 60 سالہ بوڑھی خاتون کو تشدد کا بنا ڈالا۔
واقعہ بھکر سے اسلام آباد سفر کرنے والی فیملی کے ساتھ پیش آیا،ٹیوٹا ہائی ایس میں سفر کرنے والی متاثرہ فیملی کا کرائے پر تنازع ہوا، جبکہ تھانہ نون کی پولیس موقع پر پہنچی تو اے ایس آئی رضا نے آتے ہی بوڑھی خاتون پر تشدد کرنا شروع کردیا۔
اسی اثناء میں عوام کی بہت بڑی تعداد جمع ہوگئی، اے ایس آئی رضا نے کہا کہ تم لوگوں نے روڈ کیوں بلاک کیا ہے، یہ کہتے ہوئے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایااور شدید زخمی کردیا۔
بوڑھی خاتون اے ایس آئی سے معافیاں مانگتی رہی لیکن آئی ایس آئی رضا مسلسل بوڑھی عورت پر تشدد کرتا رہا،جب میڈیا کو اطلاع دی گئی تو میڈیا کے پہنچتے ہی اے ایس آئی رضا وہاں سے چلتا بنا۔گولڑہ تھانے کی پولیس اور ایس ایچ او بھی موقع پر پہنچ گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ خاندان نے حصول انصاف کے لئے روڈ بلاک کیا تھا،ہائی ایس والوں نے کرایہ پورا لے کر راستے میں اتارنے کی کوشش کی تھی جبکہ سواری نے تقاضا کیا کہ ہم نے تو پورے پیسے دیے ہیں،ہماری منزل پر اتاریں تو جھگڑا اس بات پر شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق بوڑھی خاتون اس وقت پمز ہسپتال میں میڈیکل کرانے کے لیے موجود ہے،بوڑھی خاتون کا کہنا ہے کہ میں بھی کسی کی ماں ہو میری بھی عزت ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ میں آئی جی اسلام آباد پولیس اپیل کرتی ہوں کہ ہائی ایکس والوں اور جس اے ایس آئی نے مجھ پر تشدد کی ہے اس پر مقدمہ درج کیا جائے،مجھے انصاف دلایا جائے،ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔