اسلام آباد: ملک بھر میں 27 فروری کو قومی دن کے طور پر منایا جارہا ہے، یہ وہ دن ہے جب بھارتی فوج کو تاریخی شکست کا سامنا ہوا۔ پاکستان کی یادگار فتح پر وفاقی وزراء نے پیغامات جاری کردئیے ہیں۔
سرپرائز ڈے کے موقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر کسی کو ہماری افواج کی صلاحیت پر شک تھا تو اسے دور کردیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ افواجِ پاکستان سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت پر شک 27 فروری 2019ء کو مٹا دیا گیا۔ رات کی تاریکی میں وار کا جواب دن کی روشنی میں دیا۔
اسد عمر نے دشمن ملک بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسی غلطی مت کرنا، ورنہ چائے ہمیشہ مفت نہیں پلائیں گے۔ قیمت دینی پڑے گی۔
ہم امن کے خواہاں ہیں. لیکن اگر کسی کو ہماری افواج کی سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت پر شک تھا تو اس کو 27 فروری 2019 کو مٹا دیا گیا. رات کی تاریکی میں وار کا جواب دن کی روشنی میں دیا. آئندہ ایسی غلطی نا کرنا…. ورنا چائے ہمیشہ مفت نہیں پلانی.#HappySurpriseDayIndia
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 27, 2020
سابق وزیر اطلاعات و موجودہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ 27 فروری کے عظیم معرکے میں اطلاعات کے محکمے کا سربراہ رہا۔ مجھے معرکے میں براہِ راست کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان اور ان کی ٹیم کی محبت اور اعتماد نہ بھولنے والا وقت تھا۔ جنرل باجوہ کی فراست اور وزیر اعظم کا غیر متزلزل ایمان دیکھنے کو ملا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ موقع ملا تو مستقبل میں پلوامہ اور 27 فروری کے درمیان کیا کیا ہوا، کس طرح معاملات ہوئے، تاریخ کے ان انمول لمحوں کی داستان لکھوں گا۔
اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور فوج کس طرح ایک تسبیح کے دانوں کی طرح پروئی گئی اور کس طرح اللہ کی مدد سے ہندوستان کو ہزیمت اٹھانا پڑی، یہ داستان لکھوں گا۔
موقع ملا تو مستقبل میں پلوامہ اور 27 فروری کے درمیان کیا کیا ہوا، کس طرح معاملات ہوئے تاریخ کے ان انمول لمحوں کی داستان لکھوں گا۔ پاکستان کی سیاسی قیادت اور فوج کس طرح ایک تسبیح کے دانوں کی طرح پروئ گئ اور اللہ کی مدد سے ہندوستان کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 27, 2020
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں اور پر امن بقائے باہمی کا قائل ہے لیکن جارحیت مسلط کی جائے تو 27 فروری کی تاریخ دہرائی جاسکتی ہے۔
پاک فوج کے سرپرائز ڈے کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر ملک پر دوبارہ جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو 27فروری کا سرپرائز پھر یاد دلائیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج قوم اس عزم کی تجدید کے ساتھ یہ دن منا رہی ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 27 فروری کا دن ملکی تاریخ میں یادگار ہے۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف قوم یک زبان اور سر بکف ہے۔
آج قوم اس عزم کی تجدید کے ساتھ یہ دن منا رہی ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں۔پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف قوم یک زبان اور سربکف ہے۔2/2#27FebSurpriseDay
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 27, 2020
فوج کے جذبۂ جہاد کو سراہتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کے دن ہماری بہادر اور سربکف افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہینوں نے آج کے دن بھارتی غرور کا بت پاش پاش کردیا۔ پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں ہے۔
آج کے دن ہماری بہادر اور سربکف افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارتی غرور کا بت پاش پاش کر دیا۔پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں۔#27FebSurpriseDay
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 27, 2020
گزشتہ برس 27 فروری کی یاد تازہ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا نے جان لیا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، سلامتی اور دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ گھر میں گھسنے کی کوشش کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان میں گھسنے کی کوشش کرے گا اس کا انجام وہی ہوگا جو 27 فروری کو بھارتی طیاروں کا ہوا تھا۔ ہم نے اپنی مرضی اور وقت پر بھارتی نام نہاد اسٹرائیک کا زعم خاک میں ملا دیا۔
دنیا نے جان لیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اوردفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔ہمارے گھر میں گھسنے کی جو
بھی کوشش کرے گا اس کاانجام وہی ہوگا جو 27 فروری 2019 کو بھارتی طیاروں کا ہوا تھا۔ہم نے اپنی مرضی اوروقت پ بھارتی نام نہادسٹرائیک کا زعم خاک میں ملادیا۔#27FebSurpriseDay— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 27, 2020