برسلز: وفاقی وزیرِ تجارت و سرمایہ کاری سیّد نوید قمر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اظہارِ یکجہتی کیلئے یورپی یونین کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان نے سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ تجارت و سرمایہ کاری سیّد نوید قمر نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ہیدی ہوٹالا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کا 1 تہائی حصہ ڈوب گیا۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے فی یونٹ سستی ہوگئی
گفتگو کے دوران وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں 40 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا اور ملک کا ترقیاتی ایجنڈا برسوں پیچھے چلا گیا۔ پاکستان نے سیلاب کا سامنا موسمیاتی تبدیلی کے باعث کیا۔
وفاقی وزیر سیّد نوید قمر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کاربن اور حدت سے متعلق گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے تاہم ہمارے ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے سبب پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ہونے والی بد ترین تباہی پر یورپی یونین اور رکن ممالک کی جانب سے بھرپور اظہارِ یکجہتی اور تعاون پر شکر گزار ہیں۔