پی ڈی ایم ختم، اپوزیشن کی ساری حکمت عملی خاک میں مل گئی، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Minister Shibli Faraz talks to media

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ساری حکمت عملی خاک میں مل گئی،مریم نواز کا گزشتہ روز کنونشن میں لب ولہجہ مایوس کن تھا، 26 مارچ کو جتھے لانے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کا گزشتہ روز کنونشن میں لب ولہجہ مایوس کن تھا، مریم نواز کا لب و لہجہ فراست سےعاری فردکا لگ رہاتھا ، مریم نواز پرمتعدد مقدمات ہیں وہ نیب پر چڑھائی کی دھمکی دےرہی ہیں ۔

شبلی فرازنے کہا کہ گزشتہ روزمریم نوازنے زبان کاٹنے کی دھمکی آصف زرداری کودی،مریم نوازکرپشن کاجواب دینےکی بجائے ادارےپرلشکرکشی کی ترغیب دےرہی ہیں،دھمکی میں زبانیں کھینچنا اور کاٹنے وغیرہ کا ذکر تھا،اس سب کی آڑ میں یہ مقدمات سے فرار چاہتے ہیں ، اس قسم کےرویوں سےحکومت دباؤ میں نہیں آئےگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ قانون اوراداروں کوکمزورکرتے ہیں،پی ڈی ایم ختم ہوگئی اب ان کی سیاست بھی ختم ہوجائےگی،ہم کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،یہ کچھ بھی کرلیں حکومت این آر او نہیں دے گی،وزیراعظم عمران خان کی صحت بہترہے،وہ اپنا کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

شبلی فرازنے کہا کہ پاکستان کے لوگ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،مریم نواز اپنی نیب پیشی کے لیے کارکنوں کو اشتعال دلا رہی تھیں ،کرپشن کا جواب دینے کی بجائے ادارے پر لشکر کشی کرنےکی کوشش کررہی ہیں،26 مارچ کو جتھے لانے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہیں ، جیلوں میں بیٹھےلوگ بھی یہی سوچ رہےہونگےکہ جب پیشی ہوتوجتھےساتھ لیکرجائیں۔

یہ ان کے ہتھکنڈے ہیں جن کو یہ قانون سے بچنے کیلئے استعمال کرتےہیں ، اپوزیشن کی ساری حکمت عملی خاک میں مل گئی،کابینہ میں ردوبدل معمول کی بات ہوتی ہے۔

Related Posts