مسلم لیگ ن ہار کے خوف سے دھاندلی کا شور مچا رہی ہے، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن ہار کے خوف سے دھاندلی کا شور مچا رہی ہے، مراد سعید
مسلم لیگ ن ہار کے خوف سے دھاندلی کا شور مچا رہی ہے، مراد سعید

آزاد کشمیر: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے پھر بھی ہار کے خوف سے ڈرامے کرکے دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔

کہوٹہ میں انتخابی جلسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور آج کے جلسے نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تین تین باریاں لینے والوں نے آزاد کشمیر میں اسپتال تک تعمیر نہیں کروایا۔ آج بھی ن لیگ کی حکومت آزاد کشمیر میں ہے لیکن صورتحال سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز عوام کے ٹیکسز پر پلتے ہیں جبکہ ان لوگوں کا غریبوں سے اتنا تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلو سے ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن دھاندلی کا شور مچا رہی ہے لیکن مسئلہ دھاندلی نہیں آپ کے کرتوت آپ کی شکست کی وجہ بن رہے ہیں۔ سارا ن لیگی خاندان باہر مفرور اور کشمیری ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے امریکا کو اڈے نہ دینے کی بات کی اس وقت بلاول پاکستان سے نو دو گیارہ ہوگیا اور امریکا پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25جولائی کو منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی پارکنگ ایریاز پر شورومز مافیا کا قبضہ، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش تماشائی

Related Posts