چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب پی ٹی آئی جیتے گی،فواد چوہدری کا دعویٰ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں غیرروایتی رابطے بہت ضروری ہیں، فواد چوہدری
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں غیرروایتی رابطے بہت ضروری ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پی ٹی آئی جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آج وفاقی وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقات کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب تحریک انصاف ہی جیتے گی۔

میڈیا سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر مشاورت جاری ہے جس حوالے سے جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات جیتنے کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحادیوں سے ملکر اس سارے مسئلے پر حکمت عملی مرتب کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار کون ہو گا کہنا قبل از وقت ہو گا تاہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔