وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔ جہاں ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے اردو کے خلاف تعصب برتنا بھی شروع کردیا

مفتی عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں جبکہ گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں کے لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کے ساتھ گاڑی میں ڈرائیور اور محافظ بھی ساتھ تھے جو حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Related Posts