پاکستان میں 50 لاکھ  50 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہوچکی، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں 50 لاکھ  50 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہوچکی، فواد چوہدری
پاکستان میں 50 لاکھ  50 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہوچکی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ پاکستان اس وقت ویکسین لگوانے والے ممالک کی فہرست میں 34ویں نمبر پر کھڑا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ، کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود اس وقت ملک کی شرح نمو 3.94 فیصد ہے ۔ حکومت نے زراعت کو ترقی دینے کے لیے 11 سو ارب روپے رورل سائٹ پر منتقل کیے ہیں۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں چار بڑی فصلیں ہوئی ہیں ،  کسانوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹریکٹرز خریدے گئے۔

اطلاعات کے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات دنیا میں ایک مثال کےطور پر دیکھے گئے ، جنرل اسمبلی کے صدر نے وبا سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 50 لاکھ 50 ہزار افراد کو کورونا  کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ ویکسین لگوانے سے متعلق پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل ہے،ہم ویکسینیشن کے اہداف جلد حاصل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کہیں آپ بھی غلط خبریں پھیلانے میں ملوث تو نہیں ہیں؟

Related Posts