وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے ایک بار پھر عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کرنے کیلئے وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے ایک بار پھر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے آج اپنا استعفیٰ منظوری کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلئے فروغ نسیم بطور وکیل پیش ہوں گے۔

عدالت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وزیرِ قانون فروغ نسیم کو ہدایت کی تھی کہ اپنا لائسنس بحال کروائیں جبکہ اٹارنی جنرل خالد جاوید پہلے ہی حکومت کی نمائندگی سے معذرت کرچکے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ برس نومبر میں وزیرِ قانون فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے کیس کی پیروی کی۔

بعد ازاں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر رہنما و وزیرِ قانون فروغ نسیم کو ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بنا لیا گیا جبکہ آج انہوں نے ایک بار پھر وکیل بن کر وفاق کی نمائندگی کیلئے استعفیٰ دے دیا۔ 

Related Posts