اپریل کے آخر میں 25ہزاریومیہ ٹیسٹ کی کوشش کریں گے،اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar expressed anger over Nawaz Sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور بلوچستان کے4اسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچائیں گے،اسلام آباد کے7، خیبر پختونخوا کے 21اسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچائی جائینگی۔

اسلام آباد میں میڈیا  کو بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پنجاب کے75اورسندھ کے 42 اسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچائیں گے،اپریل کےآخر میں 25 ہزار یومیہ ٹیسٹ کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ  39 ہزار 500 حفاظتی کٹس صوبوں کوفراہم کی جاچکی ہیں،جن اسپتالوں میں 4 وینٹی لیٹرز ہیں، انکوترجیحی بنیادوں پروینٹی لیٹرفراہم کرینگے۔

ڈاکٹرزکے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں ،9اپریل سےہسپتالوں کوبراہ راست سامان مہیا کیا جائے گا، کفالت پروگرام کےذریعے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کرینگے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات اورریلیف فنڈ کہیں نظر نہیں آرہا ، محمد حسین محنتی

کفالت پروگرام کےتحت جمعرات سےچیک تقسیم ہونا شروع ہوجائیں گے، پاکستان میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بہترہورہی ہے، پاکستان بھرمیں وفاقی حکومت معاونت کیلئےکام شروع کررہی ہے۔

Related Posts