کوئٹہ دھرنا، علی زیدی اورزلفی بخاری مذاکرات کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کوئٹہ دھرنا، وفاقی وزیرعلی زیدی اورمعاون خصوصی زلفی بخاری کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ دھرنا، وفاقی وزیرعلی زیدی اورمعاون خصوصی زلفی بخاری کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: وفاقی وزیرعلی زیدی اورمعاون خصوصی زلفی بخاری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے، علی زیدی اورزلفی بخاری ہزارہ برادری سے مذاکرات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کے لئے کوئٹہ پہنچے تھے، مگر دھرنا مظاہرین سے اُن کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

کوئٹہ مچھ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین اور مظاہرین اپنے فیصلے پر قائم ہیں کہ جب تک وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ نہیں آتے اور قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا جب تک دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب مچھ میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہزارہ برادر ی کی جانب سے کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا گیا ہے، شہر میں مختلف شاہراہوں پر احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء بھی دھرنے میں پہنچ گئے۔

سانحہ مچھ کے خلاف کراچی میں چھ مقامات پر بیک وقت دھرنے جن مقامات پر دیئے گئے ہیں، ان میں عباس ٹاؤن، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کامران چورنگی گلستان جوہر، پاور ہاؤس نارتھ کراچی، نمائش چورنگی۔ایم اے جناح روڈ،ملیر 15،نیشنل ہائی وے،یونیورسٹی روڈ شامل ہے۔

پاور ہاوس چورنگی پردھرنے میں خواتین بچوں سمیت بزرگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ پاور ہاوس چورنگی ہزارہ برادری کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء شریک ہیں۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے علامہ صادق جعفری نے کہا کہ شیعہ ہزارہ برادری کے غم میں ہر محب وطن شامل ہے،مچھ دہشت گردی سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سر عام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان داعش دہشت گردوں کی اماج گاہ بن چکا ہے،بلوچستان میں حکومت و ریاستی ادارے عوامی تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں،بلوچستان کا امن بھر پور فوجی آپریشن کے بغیر ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز ضلع بولان میں مچھ کوئلہ فیلڈ کے مزدوروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے میں دہشت گردوں نے مچھ کوئلہ فیلڈ کے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کان کنوں کو قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور ان پر فائرنگ کردی۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

Related Posts