وفاقی وزیر قانون کا سابق ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر قانون کا سابق ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
وفاقی وزیر قانون کا سابق ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن  کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کو بلا کر کبھی نہیں کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر کیس بنائیں۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اعظم خان ، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی ایک ساتھ میرے دفتر نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بشیر میمن میرے کوئی جاننے والے یا دوست نہیں جو ایسے منہ اٹھاکر دفتر آئیں۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا، منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ سے متعلق پریزنٹیشن کے لیے بشیر میمن پی ایم ہاؤس آتے تھے، بشیر میمن نے مجھ سے یا میں نے کبھی ان سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

فروغ نسیم کا کہنا تھ کہ جس نے بھی بشیر میمن کو پلانٹ کیا ہے اس کو عقل ہونی چاہیے تھی، بشیر میمن ایگزیکٹو اور عدلیہ کی لڑائی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری عدلیہ سے کوئی لڑائی نہیں ہے، کچھ عناصر ہیں جو چاہتے ہیں کہ عدلیہ سے لڑائی ہو ۔

یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ کے علاقے شیخ اسماعیل خیل میں فائرنگ، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

Related Posts