اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس خطے میں ہمیں بائی پاس کرکے کسی کی دال نہیں گلے گی۔ ہماری فوج نے امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن ہمارا امن ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے این سی این سی آئی بنانے کی ہدایت کی ہے، آغا مومن داس اس کے سربراہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کو اپنی خدمات دی ہیں۔ ایئرپورٹ کے ذریعے 1600 اور طور خم بارڈر کے 2100 بندوں کو لایا گیا ہے۔ ملک انٹرنینشل توجہ کا مرکز بننے جارہا ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انخلا کے اخراجات جو کمپنیاں اسپانسر کررہی ہیں وہ کریں گے ہمارا کچھ خرچ نہیں ہورہا ہے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 60 سے 70 افراد شہید ہوئے ہیں۔
طالبان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دلایا ہے ان کی زمین ہمارے خیال استمال نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک آئیں 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ دیں گے۔ ایف آئی اے نے 20 ارب روپے کی ریکوری کی یے۔ نیب کے کیسز دو سال میں مکمل ہوں گے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کہتا ہوں بڑے شوق سے مارچ کریں آپ پھنس جائیں گے۔ پی ڈی ایم لاری اڈہ لاری اڈہ کھیل رہی ہے۔ آپ تو پچھلے دال دسمبر میں آرہے تھے ۔ پاکستان بدل گیا یے پاکستان کی سیاست بدل رہی یے۔ ملکی سیاست اسلام آباد کی جانب آرہی ہے یہ لوگ کراچی جارہے ہیں۔ اپوزیشن کو کہتا ہوں آپ نے جو سودا بیچنا تھا وہ بک چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جیسے امریکا افغانستان سے نکل رہا جلد بھارت کشمیر سے نکل جائے گا، رحمان ملک