حکومت کا کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Cabinet retains ban on TLP

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،کالعدم جماعت کیخلاف ایک رپورٹ میں بھی منظور کرلی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

کابینہ کاکہنا ہے کہ ٹی ایل پی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹی ایل پی سے متعلق کمیٹی کی تیار کردہ رپورٹ کو بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی تاحال رہائی ممکن نہ ہوسکی، ذرائع

واضح رہے کہ ماہ اپریل میں کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنان نے ملک بھر میں ہنگامہ آرائی کی ،عوامی املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیاتھا۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے لاہور میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ، ڈی ایس پی کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بناکر4دیگر اہلکاروں سمیت یرغمال بنالیا تھاجس کے بعد حکومت نے مذہبی جماعت پر پابندی عائد کردی تھی اور اعلیٰ قیادت کو گرفتار کرلیا تھا۔

یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے لاہور کے یتیم خانہ چوک کے آس پاس کے علاقے کو صاف کرنے کے لئے ایک آپریشن کیا جہاں کالعدم جماعت کے کارکن احتجاج کررہے ہیں،پولیس اور کارکنوں کے مطابق جھڑپ کے دوران کم از کم تین مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Related Posts