وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal govt extends lockdown in Islamabad till May 31

اسلام آباد  : وفاقی حکومت نے اتوار کے روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے ۔

ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے تعمیراتی شعبے کے استثنیٰ کے ساتھ لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا اعلان کیا ہے ۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایس او پیز کے تحت اسٹیل ، پلاسٹک پائپ ، پینٹ انڈسٹریز اور الیکٹرانک سامان کا کاروبار کھول دیا گیا ہے جبکہ سینیٹری ورکس اور ہارڈ ویئر کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔

اس کے علاوہ چھوٹے بازاروں میں دکانیں ایک ہفتے میں پانچ دن ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی جبکہ پارکس اور ٹینس کورٹس بھی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے۔

فلور ملز ، ڈیری شاپس ، جنرل اسٹورز ، بیکری ، گوشت کی دکانیں ، فروٹ شاپس اور تندور صبح 9 بجے سے صبح 5 بجے تک ہفتہ بھر کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ہوٹل ، ٹائر پنکچر شاپس ، پیٹرول وسی این جی اسٹیشن اور ریستوران 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ پوسٹل کیریئر اور پک اینڈ ڈراپ خدمات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہونگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے اور شاپنگ مالز ، بڑے ریستوران اور ہوٹل بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن میں 31مئی تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بڑے شاپنگ مالز اور تعلیمی ادارے رواں ماہ کے آخر تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: اقرار الحسن نے سعید غنی کے حلقے کے حوالے سے دعویٰ سچ ثابت کردیا

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت دکانوں ، سیلونز اور بیوٹی پارلرز کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں ۔

Related Posts