عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 112 فیصد اضافہ ہوا، وفاقی وزیر پیٹرولیم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 112 فیصد اضافہ ہوا، وفاقی وزیر پیٹرولیم
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 112 فیصد اضافہ ہوا، وفاقی وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد:وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل 112 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ اس کے برعکس ہم نے صرف 25 فیصد قیمت بڑھائی، ہم نے عوام کوپٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دیا۔پریس کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی موجود تھے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت جنوب مشرقی ایشیاء میں اس وقت بھی سب سے کم ہے،انہوں نے کہا کہ 46 دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 112 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہم نے پاکستان میں پٹرول مصنوعات کی قیمت تقریباً 25 فیصد بڑھائی گئی ہے۔اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ہم نے عوام کو ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ ہے، ان کو بھی بے نقاب کریں گے، مسلم لیگ (ن) نے 2015ء میں مافیاز کو تحفظ فراہم کیا، انہوں نے کہا کہ ہم مافیا زکو توڑیں گے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے لئے اوگرا کو مضبوط بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، اوگرا کی طرف سے کئے جانے والے جرمانے ناکافی ہیں، 30 دنوں میں تمام آئل ڈپوز کے اعداد و شمار براہ راست دستیاب ہوں گے، آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاور ڈویژن میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، اپنے اثاثوں کی تفصیلات کابینہ میں جمع کروا دی ہیں، وزیراعظم چاہیں تو اسے پبلک کر دیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 2015ء میں طارق کھوسہ کی سربراہی میں ایک انویسٹی گیشن کمیٹی بنائی گئی تھی مگرمسلم لیگ (ن) کی حکومت میں اس وقت کے وزیر خزانہ نے طارق کھوسہ کو بلایا اور ان سے کہا گیا کہ آپ اپنی انویسٹی گیشن اسی جگہ پر روک دیں اور اس وقت جو حقائق سامنے آ رہے تھے اس کو روکا گیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم انشاء اللہ مافیاز کو توڑیں گے، ان کے پیچھے پڑیں گے جو عوام کا خون چوسنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود جنوری کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت 17 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے ابھی بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایل کا فنانس بل میں تعین ہے، جی ایس ٹی بھی مقرر ہے، گیس کنکشن کے لئے تین لاکھ کا کوٹہ ہے، اس میں اضافہ کیا جائے گا، آئل مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ 18 مئی کو پی ایس او نے 21 ڈالر 7 سینٹ فی بیرل کے حساب سے تیل خریدا، 28 مئی کو یہ بڑھ کر 31 ڈالر 27 سینٹ ہو گیا، 20 جون کو یہ 44 ڈالر اور 54 سینٹ ہو گیا۔ یوں سمجھ لیں کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں اس کی قیمت میں تقریباً 112 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس دورانیے میں ایندھن کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ کردیا گیا، ابھی جو اضافہ کیا گیا ہے اس کو شامل کرنے کے بعد پٹرول کی قیمت 100 روپے ہے۔ 2 کارگوز لنگر انداز ہو رہے ہیں اور ایک دو دن بعد پہنچے گا۔ اس تناظر میں بتاتا چلوں کہ بھارت میں پٹرول کی قیمت 180 روپے فی لٹر، چین میں 137 روپے، بنگلہ دیش میں 174 روپے، انڈونیشیا میں 108 روپے، فلپائن میں 153 روپے اور جاپان میں 196 روپے ہے۔

Related Posts