بیرون ملک جانیوالوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ، ویکسین سے بھاگنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 39 lives in pakistan

لاہور: حکومت نے بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا اور بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسی نیشن کے لئے حکمت عملی بھی تیاری کرلی گئی جبکہ ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کے لئے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بوسٹر ویکسی نیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا اور ویکسی نیشن کا سلسلہ مخصوص شہروں میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسی نیشن کے لئے الگ کائونٹرز ہوں گے اور ان افراد کو امریکی اور برطانوی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز والوں سے ویکسین قیمت اور ایڈمنسٹریشن چارجز لیے جائیں گے لیکن بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسی نیشن سفری دستاویز سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق بوسٹر ویکسی نیشن کے خواہش مند افراد کے لئے ویزہ دکھانا لازم ہوگا پھر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی اور بعدازاں بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کو بوسٹر ڈوز کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

دوسری جانب کمشنر لاہور نے ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد پر پبلک مقامات میں داخلے کی ڈیڈ لائنز مقرر کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم سے منسلک افراد اساتذہ،انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ کو پہلی ویکسی نیشن ڈوز لگوانے کے لیے 31 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے محکمہ تعلیم سے منسلک افراد کے لیے دوسری ڈوز لگوانے کی ڈیڈ لائن 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید 141اموات،4199شہری وباء کا شکار

ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹرمنلز پر کام کرنے والے افراد کے لیے پہلی ڈوز کی ڈیڈ لائن 15 ستمبر جبکہ دوسری 15 اکتوبر مقرر کردی گئی۔

ہوٹلز ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلے کے لیے 30 ستمبر تک ویکسی نیشن لازمی قرار، میٹرو ، اورنج ٹرین اور بی آر ٹی میں سفر کے لیے ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز لگوانے کی ڈیڈ لائن 31 اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ،یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں ملازمت کرنے والے افراد کی ویکسی نیشن کروانا ادارے کے سربراہ کی ذمہ داری ہوگی۔ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز میں سٹاف اور کسٹمر کی ویکسی نیشن چیکنگ کی ذمہ داری مالکان یقینی بنائیں گے۔

Related Posts