اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، جبکہ وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے بجلی تین مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کی جائے گی۔
مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :بہت جلد فلسطینیوں بھائیوں کو اپنا ملک ملے گا، وزیراعظم عمران خان
دوسری جانب وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہورہا ہے اور اس کی جگہ نیا ٹیرف بنے گا۔ حماد اظہر نے بتایا کہ بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں اضافہ صرف 8 پیسے ہوگا۔
News channels are reporting an increase in electricity prices in October. It is important to clarify that a Quarterly Tariff Adjustment is expiring in October and a new one will be replacing it. The net increase in the electricity unit price will be only .08 paisa/unit.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 21, 2021