کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق کو چاہئے کہ ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کیلئے صوبہ سندھ کی مدد کرے جبکہ سندھ سمیت دیگر صوبوں میں کھیتوں کی بربادی جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا کہ شعبۂ زراعت کی بدحالی سے پتہ چلتا ہے کہ صوبہ سندھ ٹڈی دل حملوں سے بدحالی کا شکار ہے جبکہ سندھ میں زمینیں اور فصلیں بچانے کے لیے صوبائی حکومت جنگ لڑ رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نے کہا کہ قومی وزارتِ تحفظِ خوراک کے محکمہ برائے حفاظتِ اشجار (پلانٹ پروٹیکشن) کو چاہئے کہ ایک قدم آگے بڑھ کر صوبوں کو ٹڈی دل حملوں سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے جبکہ ٹڈی دل کے حملے ایک بڑا اہم چیلنج ہیں۔ بصورتِ دیگر ہم ایک بڑی مصیبت میں پڑ سکتے ہیں۔
Min Agriculture explains how Sindh has been facing the #LocustInvasion & fighting it to protect the fields & crops. Dept of Plant Protection in the Fed Ministry of #NationalFoodSecurity needs to step up & help provinces facing the grave challenge. Moving towards another crisis!!! https://t.co/HLtxZYNiid
— Shazia Atta Marri (@ShaziaAttaMarri) May 4, 2020