اسلام آباد: مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے دوسرے ممالک کی شخصیات کی جاسوسی کی، جن کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ تحقیقات کے نتائج سے عالمی اداروں کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی سپائی وئیر کے ذریعے ہائبرڈ جاسوسی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاناما لیکس سے بھی بڑا اسکینڈل ہے جس تحقیقات وقت کا تقاضا ہے۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان معاملے کی سرکاری سطح پر انکوائری کرے گا۔ تحقیقات کے نتائج سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو آگاہ کیا جائے گا۔
مشیر احتساب نے مزید کہا کہ تحقیقات سے پتا چلے گا کہ بھارتی سائبر جاسوس حملہ کامیاب ہوا یا نہیں؟ پاکستان اپنی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت ، افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے، معید یوسف