وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم کی منظوری سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کردیا، وفاقی حکومت نے معطلی سے قبل 3 نوٹس بھی جاری کئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق وفاق نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
گلستان جوہر کراچی میں دھماکا، ایک ہی فیملی کے چھ افراد زخمی
وفاقی حکومت نے انہیں 3 روز میں وفاق رپورٹ کرنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے رپورٹ نہیں کیا، غلام محمود ڈوگر کو وفاق کی جانب سے 3 نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے، جس پر جواب نہ آنے پر یکطرفہ کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس پنجاب اور لاہور میں امن و امان کی ذمہ داری بھی سی سی پی او پر عائد کی گئی ہے۔